آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور تباہ کر دیا۔
پاک فوج نے کارروائی میں افغان طالبان کے ایمونیشن ڈپوز کو بھی نشانہ بنایا۔
اس سے قبل وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اب تک افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 226 چیک پوسٹیں تباہ اور 35 قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق میں افواجِ پاکستان کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنا چکا ہے۔