حکومتی اقدامات اور کفایت شعاری سے ہونیوالی بچت عوامی ریلیف پر استعمال ہوگی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ حکومتی بچت اقدامات اور کفایت شعاری کے اقدامات سے ہونے والی بچت عوامی ریلیف کے لیے ہی استعمال ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدا رت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا عطا تارڑ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی ٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر اور حکومتی بچت اقدامات کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کے لیے پالیسی اقدامات، حکومت کی جانب سے بچت اقدامات کے نفاذ پر پیشرفت اور ان کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی بچت اقدامات سے حاصل رقوم کو موجودہ حالات میں عوامی ریلیف کے لیے استعمال کیاجائے گا، تمام کفایت شعاری کے اقدامات سے کی گئی بچت عوامی ریلیف کیلئے ہی استعمال ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور حکومتی سرپرستی میں خود مختاراداروں کے ملازمین کی تنخواہوں سے 5 سے 30 فیصد تک کٹوتی ہوگی، ملازمین کی تنخواہوں سے بتدریج کٹوتی کو عوامی ریلیف کے لیے استعمال کیا جائے گا، کارپوریشنز اور دیگراداروں میں حکومتی نمائندے بورڈ اجلاس میں شرکت کی فیس نہیں لیں گے اور اس فیس کو بچت کی رقم میں شامل کیا جائےگا۔

اعلامیے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف بی آر پر ہفتہ وار چار دنوں کا اطلاق نہیں ہوگا، ان اداروں کے ملازمین اپنے پرانے طریقہ کار کے مطابق فرائض سرانجام دیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو 23 مارچ کی تقریبات انتہائی سادگی سے منانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ سرکاری افسران، وزرا، وزرا مملکت اور معاون خصوصی کے بیرونی دوروں پر مکمل پابندی عائد رہےگی، کفایت شعاری کے احکامات و اقدامات پر عملدرآمد اور نگرانی متعلقہ سیکرٹریز خود کریں گے، سیکریٹریز روزانہ کی بنیاد پر جائزہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے