اوور انوائسنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی تیز کی جائے: شہباز شریف

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اوور انوائسنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی کہ ایف بی آر نے سینٹرلائز پرائس ویریفکیشن پورٹل بنایا ہے، جون کے آخر تک یہ پورٹل بینکوں کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے پوسٹ کلیئرنگ آڈٹ ونگ نے اکتوبر 2022ء میں اس اوور انوائسنگ کے دھندے کی نشاندہی کی ہے، جس کے مرتکب افراد کے خلاف 13 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2017ء سے 2022ء میں اوور انوائسنگ کا مکروہ دھندا چلتا رہا، متعلقہ ادارے فرائض سے مسلسل غافل رہے۔

اُنہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس دھندے میں مرتکب تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز تر کی جائے۔

وزیرِ اعظم نے مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کی توصیف بھی کی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے، اس کی حفاظت ہمارا فرض اور ایک ایک پائی کاحساب دینا ذمے داری ہے، ایسے واقعات کو مستقبل میں روکنے کے لیے جامع حکمتِ عملی بنائی جائے۔

اُنہوں نے ہدایت کی کہ فائننشل مانیٹرنگ یونٹ کو ایک فعال ادارہ بنایا جائے، فائننشل مانیٹرنگ یونٹ میں ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کےنمائندے بھی شامل کیے جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے