لاہور: بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

لاہور کی سیشن کورٹ نے بیوی کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر شوہر محمد اعظم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کے ساتھ 3 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مجرم نے اپنی اہلیہ شبنم بی بی کا چھری کے وار سے گلا کاٹ دیا تھا، تھانہ کاہنہ پولیس نے 2025 میں مجرم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے کیس کا ٹرائل مکمل کیا اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرم کو سزائے موت سنانے کا فیصلہ جاری کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے