میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 30 جون تک شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی افسران کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اس شہر کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، شادمان ٹاؤن کی سڑک پر کام چل رہا ہے، شاہراہ بھٹو پر بھی تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے۔
میئر کراچی نے رواں سال کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سال قرار دیا اور کہا کہ اس سال تمام ٹاؤن میں ترقیاتی کام ہوتے نظر آئیں گے،کے ایم سی رواں سال 68 ارب روپے خرچ کرےگی، جون تک شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کریں گے۔