امریکا ایران ممکنہ مذاکرات: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت

امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے ممکنہ دور کے سلسلے میں اسلام آباد میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس مکمل بند کردی گئی ہے اور آئندہ ہفتے تک جڑواں شہروں میں بیشتر تعلیمی اداروں میں کلاسز کو بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں۔

جگہ جگہ ناکوں پر سخت چیکنگ جاری ہے جبکہ ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے مکمل بند کر دیے گئے ہیں۔

کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیوی، کمرشل اور پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہے، جی5،6،7، ایف 6،7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ سے نائنتھ ایونیو کا راستہ استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پارک روڈ سے کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف موڑ دی جائے گی، تاہم مصروف کاروباری مرکز بلیو ایریا جزوی طور پر کھلا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا لیکن توسیعی ریڈزون کے باہر تمام دفاتر اور کاروباری مراکز کھلے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے