پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 900 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 630 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 89 ڈالرز گھٹ کر 4627 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔