ٹرمپ نے ایرانی جہازوں پر قبضے کو قزاقی قرار دیا ہے، اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر نے ایرانی بحری جہازوں پر غیر قانونی قبضے کو قزاقی قرار دیا ہے اور کھلے عام کہا ہے کہ ہم قزاقوں کی طرح کا رویّہ اپنائے ہوئے ہیں۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی زبان کی لڑکھڑاہٹ نہیں تھی۔ یہ ان اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا کھلا اور افسوس ناک اعتراف تھا جو امریکا بین الاقوامی بحری سفر کے خلاف کر رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ عالمی قانون کی ایسی کھلی خلاف ورزیوں کو معمول بنانے کو سختی سے مسترد کردیں۔

اس سے پہلے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں امریکی بحریہ قزاقوں جیسا کردار ادا کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے