جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر ناکام خودکش حملے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم ورسک میں خوارج بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے آرمی پوسٹ پر حملہ کرنے آئے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوج کے ہائی الرٹ دستے کی بروقت کارروائی کی وجہ سے گاڑی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور اورگاڑی کو پوسٹ سے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا، پاک فوج کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آور خوارجی بھی ہلاک ہوا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کے مطابق زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا لایا گیا ہے۔