عازمینِ حج کی خدمت و سہولتوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں وزیرِاعظم کو رواں برس جاری حج آپریشن کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عازمین حج اللّٰہ تعالی کے مہمان ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کی جانب سے ان کی خدمت اور سہولتوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عازمین حج کو ایئر پورٹ پر تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے