اوکاڑہ میں بیوی نے 3 افراد کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا

اوکاڑہ میں بیوی نے 3 افراد کے ساتھ ملکر اپنے خاوند کو قتل کردیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ دھوبی بازار کے علاقے میں پیش آیا جہاں مقتول کی بیوی نے 3 افراد کےساتھ مل کر اپنے خاوند کوقتل کر ڈالا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ قتل کرنے والوں میں مقتول کی بیوی، ایک خاتوں اور دو مرد شامل تھے اور مقتول کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمہ مقتول کی دوسری بیوی ہے، جبکہ مقتول کے بیٹے علی حیدر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے