لاہور ہائیکورٹ: جمعے، ہفتے کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن واپس، پرانی روٹین بحال

لاہور ہائی کورٹ نے جمعے اور ہفتے کی تعطیلات سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے عدالتِ عالیہ اور ضلعی عدلیہ میں پرانی روٹین بحال کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ سمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں اب جمعے اور ہفتے کو معمول کے مطابق کام ہو گا اور مقدمات کی سماعت پرانی روٹین کے مطابق کی جائے گی۔

عدالتی دفاتر کا اسٹاف بھی جمعے اور ہفتے کو فرائض انجام دے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس 11 مارچ کو قومی بچت پالیسی کے تحت عدالتوں میں جمعے اور ہفتے کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے