مریم نواز نے پنجاب کے بجٹ 27-2026ء کی ڈاکیومنٹ پر دستخط کر دیئے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی بجٹ 27-2026ء کی ڈاکیومنٹ پر دستخط کر دیئے۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کا حکم بھی دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ون یونٹ بن کر کام کیا، پوری کوشش کی کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ پوری امید ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح عوام کی امنگوں پر پورا اتریں، اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ صدقِ دل سے پنجاب کے عوام کی خدمت کی توفیق دے، یہ امید کا بجٹ ہے، اپنی عوام کو اپنے ہی وسائل سے ریلیف دیں گے۔

وزیرِ خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا کہنا ہے کہ توجہ کاروبار اور صنعت پر ہو گی، وزیرِ اعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت کا تیسرا بجٹ ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بجٹ 27-2026ء وزیرِ اعلیٰ کے عوام دوست وژن کا عکاس ہو گا، صوبائی وسائل میں اضافے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آئند ہ مالی سال میں پنجاب حکومت کا فوکس کاروبار اور صنعت پر ہو گا، عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے