راولپنڈی: سیوریج نالے میں ڈوبنے والا 7 سالہ بچہ تاحال لاپتہ

راولپنڈی میں سیوریج نالے میں ڈوبنے والے 7 سالہ بچے کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

سیوریج نالے میں بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمز کا سرچ آپریشن تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 7سال کا وصال 2 روز قبل آئی جے پی روڈ کچہ اسٹاپ کے قریب سیوریج نالے میں گرا تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوع سے کچہ اسٹاپ تک زیرِ زمین نالے میں بھی آپریشن کیا گیا، سرچ ٹیمز مرکزی نالے اور ممکنہ پھنساؤ والے مقامات پر خصوصی سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ سرچ آپریشن کے لیے واسا سے 2 ایکسکیویٹرز بھی طلب کیے گئے ہیں، واٹر ریسکیو، سرچ اور معاون ٹیمز دستیاب وسائل کے ساتھ آپریشن میں مصروف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے