یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے یوم عاشور پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشور صبر، استقامت،ایثار،حق گوئی اور اصولوں پرثابت قدم رہنےکادرس دیتاہے۔

وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کربلا پیغام دیتا ہے کہ اصولوں اور اقدار کی پاسداری مہذب معاشرے کی بنیاد ہے، ہمیں عدل و انصاف، صبرو برداشت اور ذمہ داری کے اوصاف کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات، نفرت اور انتشار کے بجائے احترام اوریکجہتی کافروغ ضروری ہے، علما کرام، مشائخ، ذاکرین ،میڈیا یوم عاشور کےحقیقی پیغام کو اجاگرکریں۔ بین المسالک احترام و ہم آہنگی کو فروغ،اشتعال انگیزی اورنفرت کا سدباب کریں۔

اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی یوم عاشور پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور صبر، استقامت، ایثار، حق گوئی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ واقعہ کربلا محض ایک تاریخی سانحہ نہیں ایک دائمی پیغام اور ایک زندہ درسگاہ ہے، یوم عاشور پر امن، رواداری، احترام اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں۔

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقاد

حضرت امام حسیؓن اور ان کے رفقا کی کربلا کے میدان میں عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا نو محرم کا جلوس صدر کے علاقے میں موجود ہے، جلوس اپنے راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر ختم ہوگا۔

لاہور کا مرکزی جلوس بھی اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے، عزاداروں نے پرانی انارکلی چوک پر مغربین ادا کی۔

پشاور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس وہیں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگيا۔

کوئٹہ کا مرکزی جلوس میکانگی روڈ امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہوا اور مختلف راستوں سے ہوکر واپس وہیں پہنچ کر ختم ہوگیا ، کوئٹہ میں سکیورٹی کے پیش نظر آج موبائل سروس بند رکھی گئی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

شہدائے کربلا کی یاد میں روہڑی کا طویل دورانیے کا نو ڈھالہ تعزیہ جلوس اپنی دوسری منزل کربلا میدان پہنچ گیا۔ عزاداران حسین آج رات کربلا میدان روہڑی میں قیام کریں گے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا روہڑی کے قدیمی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ روہڑی جلوس میں دم گھٹنے سے 4 عزادار شہید ہوئے ، 14 عزادار معمولی زخمی ہیں۔

حیدرآباد، میرپور خاص اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی جلوس نکالے گئے۔

ملتان، گوجرانوالا، بہاول پور، رحیم یار خان، منڈی بہاء الدین اور گجرات سمیت پنجاب بھر میں جلوس نکالے گئے۔

میانوالی میں ماڑی کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتیوں پر جلوس نکالا گیا ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور ہنگو میں شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس برآمد ہوئے ، گلگت بلتستان میں بھی عزادارانِ حسین نے امامِ عالی مقام کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

کراچی: نواسہ رسول ﷺ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک بھر میں شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

چودہ سو برس پہلے آج پیش آئے سانحہ کربلا کی یاد میں ملک بھر میں مجالس عزا ہو رہی ہیں اور جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

کربلا میں تین روز کی بھوک اور پیاس کے بعد قتل امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں نیاز اور سبیلوں کا انتظام کیا گیاہے۔

یوم عاشور پر کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک میں مجلس عزا کے بعد برآمد ہو رہا ہے۔

لاہور میں نثارحویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد جلوس کربلا گامے شاہ کی جانب گامزن ہے جس میں ہزاروں عزادار مرد، خواتین اور بچے شریک ہیں۔

اس کے علاوہ ملتان، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راول پنڈی، گلگت، اسکردو، مظفّرآباد اور دیگر شہروں میں بھی عاشورہ کے جلوس برآمد ہورہے ہیں۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے