اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے آئندہ چند ماہ میں عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کرنے والے مضبوط ایل نینو سسٹم کے زور پکڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔
عالمی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ایل نینو کے اثرات 2027 تک دنیا کے مختلف خطوں میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
یورپ میں گزشتہ 2 ہیٹ ویوز میں شدید گرمی سے فرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں تین ہزار 700 سے زائد اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔
فرانس میں دو ہزار 25 افراد، بیلجیئم میں ایک ہزار 200 اور نیدرلینڈز میں 480 اموات ہوئی ہیں جس پر حکام کی جانب سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اسپین میں بھی شدید گرم موسم کے باعث سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔