مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی کو آسٹریلیا کے دورے کے دوران میلبرن کے مارول اسٹیڈیم میں 9 جولائی 2026کو ہونے والی کمیونٹی تقریب کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

یہ دھمکی مارول اسٹیڈیم کے فیس بک ایونٹ پیج پر ایک صارف ابو مصطفیٰ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے۔

اس دھمکی کے بعد آسٹریلیا میں سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی حکام نے دھمکی کو پوری طرح سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات اور حفاظتی اقدامات کا آغازکردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے