کرپٹو کرنسی اسلامی اصولوں کے خلاف ہے، مفتی تقی عثمانی کا فتویٰ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور دارالعلوم کراچی کے رئیس کا کرپٹو کرنسی سے متعلق فتویٰ سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے خرید و فروخت کو ناجائز قرار دیا ہے۔

فتویٰ کے مطابق ماہرین کی اب تک کی تحقیق اور رائے کی روشنی میں کرپٹو کرنسی شرعی اعتبار سے "مال” کے زمرے میں نہیں آتی، بلکہ یہ محض کھاتوں میں فرضی نمبروں کا اندراج ہے۔

مفتی محمد تقی عثمانی کے مطابق خواہ معاملہ یو ایس ڈی ٹی (USDT) کا ہو یا کسی بھی قسم کے کرپٹو ٹوکن کا، چونکہ یہ شرعی اصولوں کے مطابق مال کی حیثیت نہیں رکھتے، اس لیے ان کے ذریعے خرید و فروخت جائز نہیں۔

دوسری جانب مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادے حسن عثمانی نے بھی تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع پر گردش کرنے والا کرپٹو کرنسی سے متعلق فتویٰ مفتی محمد تقی عثمانی کا ہی جاری کردہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے