ٹیوشن سینٹر سے 10 سالہ بچی کی لاش ملی، قتل کا مقدمہ درج

لاہور کے علاقے اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر کے باتھ روم سے 10 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے کا پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ بچی کے والد محمد عدنان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد واقعے سے متعلق حقائق سامنے آئیں گے، ابتدائی معائنے میں بچی کے گلے پر نشانات پائے گئے ہیں، جس کے بعد تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ نعیمہ اپنی بہنوں کے ہمراہ ٹیوشن پڑھنے گئی تھی، جہاں بعد ازاں اس کی لاش ٹیوشن سینٹر کے باتھ روم سے ملی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیرِ قانون نے پولیس کو شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمسن بچی کی موت پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔

رانا محمد اقبال نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا اور واقعے کے ذمے دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے