پنجاب میں آبی مقامات پر تیراکی پر پابندی، دفعہ 144 لاگو

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی ہو گی۔

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے دفعہ 144 کے تحت بلا اجازت کشتی رانی پر بھی پابندی ہو گی۔

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے تحت تمام مذکورہ سرگرمیوں پر 60 روز کے لیے پابندی ہو گی۔

ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ یہ پابندیاں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے عائد کی گئی ہیں۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کے ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے