لاہور کی نجی سوسائٹی میں امریکن نیشنل خاتون کی 3 بچوں کے ہمراہ پرسرار حالات میں موت کا معمہ حل ہو گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فرانزک رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ خاتون نے ہی اپنے 3 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کی، خاوند اور بچوں کے ہمراہ امریکا سے لاہور آئی خاتون ذہنی مریضہ تھی، وہ آن لائن مرنے کے طریقے سرچ کرتی رہتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 17جولائی کو خاتون نے آئس کریم میں پوٹاشیئم سائنائیڈ ملا کر اپنے 3 بچوں کھلا دیا، بعد میں خود بھی یہ آئس کریم کھا لی، جبکہ خاوند کو بھی کیمیکل والی آئس کریم کھلانے کی کوشش کی۔
ذیشان رضا کے مطابق خاتون نے اپنی دوست کے گھر کیمیکل کا پارسل ڈیلیور کروایا، خاوند کا پولی گرافک ٹیسٹ اور مکمل تفتیش کی گئی، قتل میں ملوث مزید 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ خاتون کو آن لائن کیمیل فروخت کرنے والا دکاندار اور رائیڈر گرفتار ہیں، کیمیکل شاپ کا مالک آن لائن کیمیکل فروخت کرتا ہے، ملزم نے کیمیکل دینے کے لیے 1 لاکھ 38 ہزار 540 روپےوصول کیے، پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کا مضبوط چالان مرتب کر کے سزا دلوائے گی۔