پمز اسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹرکے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق مالی سال 27-2026 کے لیے ایم سی ایچ کا بجٹ ایک ارب 6 کروڑ 94 لاکھ روپے مختص ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کا بجٹ 85 کروڑ 56 لاکھ روپے تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛
پمز نرسری میں آگ، 15 نومولود جاں بحق
پمز حادثے پر حکومت کو سخت کارروائی کرنی چاہیے: نواز شریف
پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا
دستاویز میں ہے کہ ایم سی ایچ کی مرمت اور دیکھ بھال کا بجٹ ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کی مشینری اور سازو سامان کا بجٹ 70 لاکھ روپے ہے جبکہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کی عمارت اور اسٹرکچر کا بجٹ 40 لاکھ روپے ہے۔
مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 35 کروڑ 69 لاکھ روپے مختص ہیں جبکہ ہیلتھ کیئر سینٹر کے افسران کی تنخواہ کے لیے مختص رقم 20 کروڑ روپے ہے، ایم سی ایچ کے دیگر عملے کی تنخواہ کے لیے 15 کروڑ 65 لاکھ روپے ہیں۔
دستاویز کے مطابق ایم سی ایچ کے ملازمین کے الاؤنسز کے لیے مختص رقم 33 کروڑ 27 لاکھ روپے ہے جکبکہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کے آپریٹنگ اخراجات کے لیے 27 کروڑ روپے مختص ہیں۔
ہیلتھ کیئر سینٹر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے لیے 60 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کی اسکالرشپ کے لیے 85 لاکھ روپے کا بجٹ ہے، اس کے علاوہ اسٹور اسٹاک، پلانٹ اور مشینری کےلیے 60 لاکھ روپے مختص ہیں۔