آر ایچ سی تمپ میں دوسرا نارمل ڈیلیوری کیس کامیابی سے مکمل، زچہ و بچہ صحت مند

محکمہ صحت ضلع تمپ کے زیرِ انتظام رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) تمپ میں مسلسل دوسرا نارمل ڈیلیوری کیس کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد زچہ اور نومولود دونوں کی صحت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق آر ایچ سی تمپ میں تقریباً پانچ سال بعد دوبارہ ڈیلیوری کی سہولت بحال کیے جانے کے بعد یہ دوسرا نارمل ڈیلیوری کیس ہے، جسے طبی عملے نے کامیابی سے مکمل کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع تمپ ڈاکٹر نورز یعقوب کے مطابق آر ایچ سی تمپ میں ڈیلیوری کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہے۔ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک تربیت یافتہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور متعلقہ طبی عملہ موجود رہتا ہے، جبکہ رات کے اوقات میں عملہ آن کال ڈیوٹی پر دستیاب ہوتا ہے۔

ڈاکٹر نورز یعقوب نے عوام سے اپیل کی کہ ڈیلیوری کے لیے خواتین کو دور دراز علاقوں یا دیگر شہروں کا رخ کرنے کے بجائے ضرورت کے وقت آر ایچ سی تمپ کی دستیاب طبی سہولیات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

محکمہ صحت ضلع تمپ کا کہنا ہے کہ علاقے میں بنیادی طبی سہولیات کی بہتری اور عوام کو بروقت طبی خدمات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے