خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، وہاں امن و امان کی صورتحال خراب ہوچکی تھی۔

لندن میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حالات قابو سے باہر ہورہے تھے، ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہونا چاہیے تھا، تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال میں خیبر پختونخوا کو نقصان پہنچایا۔

نواز شریف نے کہا کہ کس ملک میں وزیر اعلیٰ سرکاری وسائل سے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرتا ہے؟ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کے خلاف استعمال کرنا کہاں کا طریقہ ہے؟

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عام آدمی کی بہتری کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے