مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق وقت کی اہم ضرورت ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب سے پاکستان کے امریکہ میں سفیر رضوان سعید شیخ کا خطاب ، بھارتی غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
تقریب سے خطاب میں سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری قومی شناخت اور وقار کا حصہ ہے، تاریخ، قانون، مذہب، معاشرت، آبادیات، جغرافیہ اور معیشت سب کا وزن پاکستان سے الحاق کی جانب ہے۔
انہوں نے کہا 27 اکتوبر 1947 بھارتی افواج کی مداخلت تاریخ کا المناک ترین باب ہے، بھارتی افواج تقسیم ہند کے مسلمہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر قابض ہوئیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کی مسلسل پامالی اور ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔
سفیر پاکستان نے کہا کشمیر ہماری قومیت کا نامکمل باب ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل ناگزیر ہے۔ تقریب میں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے پیغامات پڑھے گئے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔