خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی شدید قلت، ہر 6 ہزار افراد کو صرف ایک ڈاکٹر میسر

خیبر پختونخوا ( کے پی) کی 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار 24 ڈاکٹرز دستیاب ہیں یعنی ہر 5 سے 6 ہزار افراد کے لیے ایک ڈاکٹر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں 200 سے زائد مختلف نوعیت کے سرکاری طبی مراکز غیر فعال پڑے ہیں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں دستیاب 18 ہزار 432 بستروں کے مقابلے 64 ہزاربستروں کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں صرف 8 ہزار 24 ڈاکٹرز دستیاب ہیں یعنی ہر 5 سے 6 ہزار افراد کے لیے ایک ڈاکٹر میسر ہے۔

دوسری جانب مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے دوران بریفنگ بتایا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ میں ترامیم اور اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہیلتھ کارڈ میں خامیاں دور کرکے اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے