عمران خان کا زینب قتل اور قصور ویڈیو اسکینڈل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زینب کے قاتل محمد عمران کے بے شمار بینک اکاؤنٹس کی خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ طاقتور لوگ اس گھناؤنے کھیل میں ملوث ہیں۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے بعد بچوں کے ساتھ زیادتی میں مضبوط اور منظم گروہ کے آثار مل رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملزم کے متعدد بینک اکاؤنٹس سے متعلق خبریں منظر عام پر آنے کے بعد یہ چیز واضح ہوتی ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں طاقتور لوگ ملوث ہیں۔

[pullquote]
Imran Khan

@ImranKhanPTI
After the arrest of Imran Ali in the Zainab case, a tale of a well-connected operation of child pornography, abuse & murder is unravelling as he is found to have numerous bank accts. Clearly the scale of these crimes ag our innocent children shows involvement of powerful people.
4:40 PM – Jan 25, 2018
397 397 Replies 2,220 2,220 Retweets 5,514 5,514 likes[/pullquote]

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے قصور ویڈیو اسکینڈل کیس میں بے شرمی کا مظاہرہ کیا اور اسے زمین کا جھگڑا قرار دے کر بند کرا دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط جے آئی ٹی زینب قتل کے ملزم کی گرفتاری کے بعد سامنے آنے والے انکشافات کے ساتھ قصور کے ویڈیو اسکینڈل کی بھی تحقیقات کرے۔

[pullquote]Imran Khan

@ImranKhanPTI
A strong JIT must investigate this thoroughly including the Kasur child pornography case which Rana Sanaullah shamefully dismissed as a land dispute. https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/956492011116298240 …
4:44 PM – Jan 25, 2018
214 214 Replies 1,498 1,498 Retweets 3,210 3,210 likes
Twitter Ads info and privacy[/pullquote]

عمران خان نے کہا کہ جس طرح سے ملزم محمد عمران کے بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے تضاد پیدا کیا جا رہا ہے وہ بہت ہی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہمیں سنسنی خیزی پھیلانے سے باز رہتے ہوئے معتبر جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ ننھی زینب اور قصور کے دیگر بچوں کے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعات کی تحقیقات ہو سکے۔

[pullquote]Imran Khan

@ImranKhanPTI
Sad how controversy being created on whether or not Imran Ali had "accounts”. We need to desist from sensationalism and press for a credible JIT to fully investigate the horrific tragedy of little Zainab and the other child victims of Kasur.
6:52 PM – Jan 25, 2018
344 344 Replies 1,236 1,236 Retweets 3,238 3,238 likes
Twitter Ads info and privacy[/pullquote]

دوسری جانب عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے پہلے بھی اسی طرح معاملات میں گھسنے کی کوشش کی ہے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان الزام لگاتے ہیں لیکن جب غلط ثابت ہوتا ہے تو معذرت بھی نہیں کرتے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے زینب قتل کیس حل کرنے کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ قصور واقعے کے بعد پنجاب پولیس پر اعتبار کرنا ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قتل میں گرفتار ملزم محمد عمران اکیلے یہ کام نہیں کر سکتا، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ زینب قتل کیس میں ایک اہم شخصیت کا نام لیا جا رہا ہے، اس لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ زینب قتل کیس کے پیچھے بہت ہی طاقتور گروہ ملوث ہے، اگر ملزم عمران کا ڈی این اے ٹیسٹ 8 کیسز میں مثبت آ گیا تھا تو پھر اسے پہلے کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔

بابر اعوان نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کے دوران زینب کے والد کی میڈیا سے بات چیت کے دوران مداخلت کیوں کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے