لاہور: میٹرو بسوں کے درمیان تصادم میں 20 سالہ لڑکی جاں بحق

لاہور: یوحنا آباد کے قریب 2 میٹرو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہوگئی جب کہ ڈرائیور سمیت 12 مسافر زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور میں یوحنا آباد کے قریب میٹرو کا ایک ٹریک مرمتی کام کے باعث بند تھا اور وارڈنز ٹریفک کنٹرول کررہے تھے کہ اچانک ڈرائیور کی مبینہ جلد بازی کے باعث بس مخالف سمت سے آنے والی میٹرو سے ٹکرا گئی۔

تصادم کے نتیجے میں 20 سالہ لڑکی عمارہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جب کہ بس ڈرائیور سمیت 12 مسافر زخمی ہوئے جنیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے