ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح سے واپس 144 روپے پر آ گیا

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے بڑھنے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 25 پیسے پر پہنچا لیکن کاروبار کے اختتام پر پھر نیچے آگیا۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہو کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 25 پیسے پر پہنچا۔

جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 141.93 پیسے پر رہی۔

ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر واپس 144 روپے پر آ گیا۔

واضح رہےکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی قدر 141 سے 142 کے درمیان رہی جب کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کےبعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد ملک بھر میں ایمنسٹی اسکیم بھی نافذ ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے