مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون سروس جزوی بحال

سری نگر: قابض بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 72 روز سے بند موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کردی جب کہ انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وادی میں تقریباً 40 لاکھ پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے سروس بحال کر دی گئی ہے جب کہ 30 لاکھ کے قریب پری پیڈ صارفین تاحال سروس سے محروم ہیں ۔

اے ایف پی کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہے گی۔

اے ایف پی کا کہنا ہےکہ مقبوضہ وادی میں لینڈ لائن سروس پہلے ہی بحال کی جا چکی ہیں تاہم مقامی شہریوں کا کہنا ہےکہ لینڈ لائن کنکشن مسلسل کام نہیں کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے