50 انڈے کھانے کا چیلنج قبول کرنیوالا جان سے گیا

بھارت میں 50 انڈے کھانے کا چیلنج قبول کرنے والا شخص جان سے چلا گیا۔

گلف نیوز کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے رہائشی 42 سالہ سوباش یادو نے تقریباً 5 ہزار روپے کی شرط کے بدلے میں 50 انڈے کھانے کا چیلنج قبول کیا تھا۔

سوباش اور اس کے دوست کے درمیان شرط لگی تھی کہ جو پہلے 50 انڈے ختم کرے گا وہ فاتح کہلائے اور اسے انعامی رقم دی جائے گی۔

دونوں دوستوں نے باہمی رضا مندی کے ساتھ اس مقابلے کو شروع کیا جس دوران سوباش نے جیسے ہی 41 واں انڈہ کھانا شروع کیا تو اچانک اس کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سوباش کو فوری طور مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ انڈے کھانے کی وجہ سے سوباش کی حالت خراب ہوئی اور یہی اس کے انتقال کی وجہ بنی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے