ایران کا امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز بلاک کرنے کے جواب میں متبادل بندرگاہیں استعمال کرنے کا اعلان

ایران کا امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز بلاک کرنے کے جواب میں متبادل بندرگاہیں استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیاں بائے پاس کرنے کے لیے جنوبی ایران میں متبادل بندرگاہیں استعمال کریں گے۔

دوسری جانب امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باوجود 24 گھنٹوں میں 20 سے زائد تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہرمز کی بندش کے پہلے 24 گھنٹوں میں 6 بحری جہازوں کو واپس لوٹایا گیا اور ایک بھی ایرانی جہاز ہرمز سے نہيں گزر سکا۔

سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے لیے 10 ہزار سے زائد سیلرز، میرینز اور ایئرمین ڈیوٹی پر تعینات ہیں اور ہرمز کی بندش ایرانی پورٹ کی طرف آنے جانے والے تمام بحری جہازوں کے لیے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے