جہاں جمہوریت تھی وہ ملک آگے چلے گئے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں جمہوریت تھی وہ ملک آ گے چلے گئے، ہمارے پاس بادشاہت تھی جس کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مجھے کہا گیا کہ آپ سائنس اور ٹیکنالوجی کو سنجیدہ نہیں لے رہے، فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا لیکن ایک اچھے کپتان کو پتا ہوتا ہے کہ کس کھلاڑی کو کس نمبر پر کھلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان کو بے پناہ طاقت سے نوازہ ہے، اللہ جتنا آپ کو نوازتا ہے اتنی ہی آپ پر ذمہ داری ڈالتا ہے, ہر چیز ایک وژن سے شروع ہوتی ہے، انسان جو پہلے صرف تصور کرتا تھا اس نے اس چیز کو کامیاب کر کے دکھایا۔

عمران خان نے کہا کہ جو بھی آج تک بڑا انسان بنا ہے اپنی ذات سے نکل کر ہی بنا ہے، بل گیٹس واقعی بڑا انسان ہے، اپنی صلاحیت سے اس نے بہت پیسا بنایا، بل گیٹس خود پر کم اور دیگر امدادی کاموں پر زیادہ پیسے خرچ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہمیشہ اپنے دل کی سنو اور جنون صرف دل میں ہی ہوتا ہے، اگر ٹیلنٹ اور جنون کا مقابلہ ہو تو جنون اس کو ہرا دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کشتیاں جلا کر آگے نکلتے ہیں تو کوئی پلان بی نہیں ہوتا اور زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں، جو انسان کامیاب ہوتا ہے وہ برے وقت میں خود کو سنبھالتا ہے اور جب تک آپ ہار نہیں مانیں گے تو آپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر برا وقت آپ کو اوپر جانے کیلیے تیار کرتا ہے، لوگ ریٹائر ہوتے ہی بوڑھے ہو جاتے ہیں، بال سفید ہو جاتے ہیں، میں بھی کرکٹ ختم کر کے دوسروں کی طرح باتیں کرتا اور سال کے کروڑوں روپے کما لیتا۔

انہوں نے کہا کہ بادشاہت کبھی بھی جمہوریت کا مقابلہ نہیں کر سکتی، ہمارے ہاں بادشاہت تھی، جن ملکوں میں جمہوریت تھی وہ بہت آگے چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا جو معاشرے پیچھے ہو جاتے ہیں ان میں میرٹ ختم ہو جاتا ہے، اگلے چار سال تک یاد دلاتا رہوں گا کہ ہمیں کس طرح کا پاکستان دیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں فیملی سسٹم جمہوریت کی نفی ہوتی ہے، فیملی سسٹم کی وجہ سے 11 سال ایک پارٹی کا چیئرمین رہنے والا تھیوری لے کر آتا ہے کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے