وزیراعظم عمران خان نے پاکستان انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر لاہور پہنچنے اور پی آئی سی کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے پی آئی سی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وفاقی کابینہ کے اہم ارکان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ہنگامی اجلاس میں وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی بلا لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور واقعے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے۔