امریکا کے بعد برطانیہ کا بھی شہریوں کو بھارت میں سفر سے گریز کی ہدایت

امریکا اور کینیڈا کے بعد اب برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کے ہنگاموں سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارت میں شہریت کے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں جس میں اب تک 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی پولیس کی جانب سے نئی دہلی اور کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں گرلز اور بوائز کے ہاسٹل پر بھی حملہ کیا گیا اور یونیورسٹی مسجد کے پیش امام کو بھی زدوکوب کیا گیا۔

برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

علاوہ ازیں اسرائیل اور سنگاپور نے بھی اپنے شہریوں کوبھارت کے احتجاج زدہ علاقوں کے سفر میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے