وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کا اجلاس جاری ہے۔
سی سی آئی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شریک ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبوں کو پانی کے خالص منافع پر عمل درآمد کے فارمولے، ایل این جی کی درآمد، حویلی شاہ بہادر اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبوں کو پانی کے خالص منافع پر عملدرآمد فارمولے پر تبادلہ خیال ہو گا جب کہ پیٹرولیم پالیسی 2012 کے ترمیمی مسودے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمت عملی پر غور ہو گا جب کہ صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاہدے سے متعلق اٹارنی جنرل کی سفارشات بھی ایجنڈے میں شامل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت صوبوں کو فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کا معاملہ بھی اجلاس میں اٹھائے گی۔ اس کے علاوہ سندھ کی جانب سے صوبوں کے فنڈ سے ایف بی آر کی غیر قانونی اور غیر آئینی کٹوتی کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔