بھارت نے کنٹرول لائن پر براہموس اور اینٹی ٹینک میزائلوں نصب کر دیے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بھارت کی جانب سے براہموس میزائل اور اسپائیک اینٹی ٹینک میزائلوں کی تنصیب کی اطلاع ہے، یہ سارے عوامل امن و امان کے لیے خطرہ ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘جیو پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ دنیا پوری طرح باخبر ہے کہ مودی سرکار کیا کر رہی ہے، خاموش رہنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب 2 ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہوں تو بات خطے تک محدود نہیں رہے گی بکہ بہت دور چلی جائے گی اور اس کے اثرات عالمی سطح پر ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں جاری احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر شرارت کر سکتی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے انٹیلی جنس اداروں نے ایل او سی پر نئی پیش رفت کو رپورٹ کیا ہے، ایل او سی پر براہموس میزائل اور اسپائیک اینٹی ٹینک میزائلوں کی تنصیب بھی رپورٹ ہوئی ہے، یہ سارے عوامل امن و امان کے لیے خطرہ دکھائی دے رہے ہیں۔

دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی ملک بھارت کی حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ شہریت کے متنازع قانون کے بعد بھارت میں بڑی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے۔

[pullquote]’ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانےکیلیے جعلی آپریشن کرنا چاہتاہے'[/pullquote]

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس سے بھارت ہندو راشٹریا اور ہندو توا بالا دستی کے فسطائی نظریے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

عمران خان نے بین الاقوامی برادری کو انتباہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے جعلی آپریشن کرنا چاہتا ہے اور ہندو قومیت کو پروان چڑھانے کے لیے جنگی جنون میں اضافہ چاہتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھاکہ بھارت نے ایسا کیا تو پاکستان کے پاس مناسب جواب دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچے گا۔

x

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے