ملک میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں پیدائش عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے،بانی پاکستان کے یوم ولادت پرمزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چاق وچوبند دستوں نے سلامی پیش کی اور گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
بابائےقوم محمد علی جناح کا آج 144 واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے۔ بدھ کو بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے چاق وچوبند دستوں نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجرجنرل محمد علی نے مزار قائد حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
بانی پاکستان کی عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے دیگراہم سیاسی اورعسکری شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد بھی آج بابائے قوم کے مزار پر حاضری دے رہی ہے۔