پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج سورج گرہن ہوگا

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج رواں سال کا آخری سورج گرہن ہوگا۔

دن میں چاند زمین اور سورج کے درمیان آجائے گا اور سورج کی روشنی کو روک لے گا جس کے بعد آتشی انگوٹھی کا منظر بن جائے گا۔

پاکستان کے تمام جنوبی علاقوں میں 20 سال بعد سورج گرہن ہوگا، اس سے قبل 11 اگست 1999 کو پاکستان میں سورج گرہن ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر سورج کو گرہن لگنا شروع ہوگا اور 8 بجکر 37 منٹ پر سورج کو گرہن لگے گا جو دوپہر ایک بجکر 6 منٹ پر ختم ہوگا۔

کراچی میں سورج گرہن صبح 7 بج کر 34 منٹ پر شروع ہوگا اور اسے 8 بج کر 58 منٹ پر واضح دیکھا جا سکے گا۔ شہر قائد میں سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے اور 32 منٹ پر مشتمل ہوگا اور یہ صبح 10 بج کر 19 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

پاکستان میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق یہ سورج گرہن پاکستان میں 20 سال پہلے 1999 میں جزوی طور پر دیکھا گیا تھا۔

اس سال کے آخری سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں سورج کو جب گرہن لگے گا تویہ مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک چکا ہوگا اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آئیں گے۔

[pullquote]سورج گرہن کے حوالے سے ماہرین اور علمائے کرام کیا کہتے ہیں؟[/pullquote]

پاکستان میں 26 دسمبر کو رواں سال کا آخری سورج گرہن دیکھا جائے گا اور اس حوالے سے ماہرین نے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سال کے سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیاگیا ہے جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

[pullquote]ماہرین کی شہریوں کیلئے ہدایات[/pullquote]

ماہرین نے شہریوں کو سورج گرہن کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سورج گرہن کو براہ راست نہ دیکھیں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ سورج گرہن کو حفاظتی چشمہ لگا کر دیکھا جا سکتا ہے۔

[pullquote]سورج گرہن سے متعلق وہم کی تردید[/pullquote]

ماہرفلکیات نے سورج گرہن سے متعلق وہم کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ سورج گرہن ایک سائنسی عمل ہے اور اس کا کسی کی زندگی پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

[pullquote]سورج گرہن سے متعلق علمائے کرام کی رائے[/pullquote]

سورج گرہن کے حوالے سے علمائے کرام کا کہنا ہے کہ سورج یا چاند گرہن کا کسی کی موت یا زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہ قدرت کی نشانیوں میں سے ایک ہے، حضور پاک صلی اللہ و علیہ وسلم اس دوران نوافل ادا کرتے تھے۔

علمائے کرام کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ کل سورج گرہن کے دوران ملک کی مختلف مساجد میں نماز کسوف کے اجتماعات ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے