حکومت کا احساس پروگرام کے تحت اسکالرشپس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا احساس پروگرام کے تحت اسکالرشپس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، کُل اسکالرشپس 50 ہزارہیں جبکہ حکومت کو ایک لاکھ 32 ہزار درخواستیں موصول ہوگئیں۔

حکومت 50 ہزار طلبہ کے بعد مزید طلبہ مستحق طالب علموں کو بھی اسکالرشپ دے گی۔

ملکی تاریخ کے تعلیمی وظائف کے سب سے بڑے پروگرام ’احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پراجیکٹ‘ کا آغاز کر دیا گیا۔

پراجیکٹ کے تحت ابتدائی طور پر 50 ہزار طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے جس پر 5 ارب روپے لاگت آئے گی۔

50 ہزار اسکالر شپس کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ضرورت مند طلبہ کی حتمی تعداد کے تعین کے بعد اضافی اسکالر شپس کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھایا جائے گا۔

اس حوالے سے ایک تقریب جمعرات کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری اور چیئرمین وائس چانسلرز کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے۔ 50 ہزار اسکالر شپس کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ضرورت مند طلبہ کی حتمی تعداد کے تعین کے بعد اضافی اسکالر شپس کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے