پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بہاول نگر میں فورٹ عباس کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فورٹ عباس کے قریب پیش آنے والے حادثے میں ابتدائی طور پر 5 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ بعد ازاں 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔

حادثے کے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر بہاول نگر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 دوست موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ حافظ آبادروڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتارڈمپرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارحبیب الرحمن،محمدنواز اوردلاور حسین موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

ڈرائیور ڈمپر چھوڑکرفرارہوگیا،جس کی تلاش کی جارہی ہے۔

اُدھر راجن پور میں بھی کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے