مودی کا انتہا پسند ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو مودی حکومت کے ایجنڈے اور خطے کے امن پر مہلک اثرات کو سمجھناہوگا، بھارت میں ہندتوا نظریات پر مبنی ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشائے نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر خصوصاً موجودہ حالات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معصوم کشمیریوں کے حقوق اور کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھانے اور ان کی آواز بننے کے لیے پرعزم ہیں۔ عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے اور خطے کے امن پر اس کے مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) اور ہندتوانظریات پر مبنی ایجنڈا نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت میں بسنے والے کروڑوں عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں ہے، مگر یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ٹونی ایشائے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کمشیر کی عوام کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارتی جبر و ستم اور خطے پر اس کے مہلک اثرات کے بارے میں اقوام عالم کی توجہ دلانے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

ٹونی ایشائے کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھانے سے جہاں یہ مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے وہاں مودی سرکارکا آر ایس ایس کی فلاسفی پر مبنی ایجنڈا اور بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ بھی فاش ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے