وفاقی کابینہ کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈا سامنے آ گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بات ہوگی اور کابینہ اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے اور نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

علاوہ ازیں کابینہ اسٹیٹ بینک کی سالانہ پبلیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

ایجنڈے کے مطابق کابینہ نارویجن شہری محمد اویس کو ناروے کےحوالے کرنے کی منظوری بھی دے گی جب کہ شہری سہیل احمدکو برطانیہ کےحوالےکرنےکی منظوری دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں آج اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے سربراہ کی تقرری کی منظوری بھی دے جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے