پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ ادارے باہم دست و گریباں ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ ادارے باہم دست و گریباں ہیں۔

وفاقی وزیر کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے تمام ادارے نہ تو تمام معاملات میں قصور وار ہیں نہ بے قصور، غلطیاں ہم سے بھی ہوئی ہوں گی، عدلیہ سے بھی اور فوج سے بھی، اگر ہم نے معاملات درست نہ کیے تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے پیداکرنے کی ضرورت ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں بنیادی ہیں، سیاسی جماعتوں میں 100 فیصد اتفاق رائے نہیں ہوسکتا لیکن جمہوریت میں کم سے کم اتفاق رائے ہوتا ہے، سیاسی جماعتیں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر اتفاق رائے پیدا کرسکتی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بنیادی معاملے پر بے شک تلخیاں رہیں لیکن کیا ہم الیکشن کمیشن کے ممبران نہیں لگا سکتے؟ ہمارا احتساب قوانین پر اتفاق ہو سکتا ہے، الیکشن کمیشن ممبران کے معاملے پر اتفاق رائے ہو سکتا ہے، فوج کے قانون پر اتفاق رائے ہوسکتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مرضی ہے، اس سال نیا باب کیسے لکھیں، نیا موقع ضائع کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، گزشتہ سال میں نے تلخ باتیں بھی کیں، ہلا گلا کیا۔

یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تاحال چیف الیکشن کمشنر اور دیگر دو ارکان کی تعیناتی کے لیے اتفاق نہیں ہوسکا ہے جبکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کے لیے سپریم کورٹ نے حکومت کو 6 ماہ کی مہلت دے رکھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے