ابوظبی کے ولی عہد پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کمانڈر محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا استقبال کیا۔

محمد بن زید النہیان وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے