ٹرین کی زد میں آکر خاتون بچوں سمیت جاں بحق،باپ زخمی

فیصل آباد کی تحصيل چک جھمرہ میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، ٹرین کی زد میں آکر خاتون دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی جبکہ باپ شديد زخمی ہوگيا۔

فيصل آباد کی تحصيل چک جھمرہ کا ریہائشی بیوی اور دو بچوں کو موٹرسائيکل پر ليے بغیر پھاٹک کراسنگ پر ٹرین گزرنے کا انتظار کر رہا تھا اچانک ٹرین کی آخری بوگی سے موٹر سائيکل ٹکراگئی۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار بغیر پھاٹک کی کراسنگ پر کھڑا تھا،عینی شاہد کے مطابق چلتی ٹرین کے آخری ڈبے سے موٹر سائیکل ٹکرائی تھی۔

ملک کے تقریباً پونے بارہ ہزار کلومیٹر لمبے ریلوے ٹریک پر صرف ساڑھے بارہ سو کراسنگز پر پھاٹک اور عملہ ہے اور ڈھائي ہزارسے زائد کراسنگز بغير پھاٹک اور عملے کےہر روز حادثات کو دعوت دے رہے ہيں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے