سکھر:عمارت گرنےسےجاں بحق افرادکی تعداد5 ہوگئی

سکھر کے اسٹیشن روڈ پر گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

عمارت کے ملبے سے 16 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

گزشتہ رات 2 دسمبر کو گرنے والی 3 منزلہ عمارت میں تین فیملیز رہائش پذیر تھیں۔ عمارت مغل بلڈرز کے نام پر تھی اور زبوں حالی کا شکار تھی جس کے اچانک گرنے سے 4 دکانیں بھی تباہ ہوئیں ۔

تین منزلہ عمارت گرنے سے پورے علاقے کی بجلی بند ہوگئی جس کے بعد اندھیرے میں ملبہ ہٹانے والے کے کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے شہر بھر میں 71 زبوں حالی کا شکار اور غیر قانونی عمارتیں ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمل نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے