الیکشن کمیشن کے ارکان اور چیئرمین کی تقرری پر اتفاق رائے ہوگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کے ارکان اور چیئرمین کی تقرری پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ متفقہ فیصلے کے تحت ترمیم کا بل پیش کیا گیا، اب بل کمیٹی میں جانا ہے جس کے بعد بل پاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اداروں پر سیاست برداشت نہیں کر سکتے، الیکشن کمیشن کے ارکان اور چیئرمین کی تقرری پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، یہ تقرریاں پارلیمنٹ ہی کرے گی اس میں عدالت نہیں جانا پڑے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، احتساب کے طریقے کوشفاف بنائیں گے، پیر سے احتساب پر تمام جماعتوں سے بحث شروع ہو جائے گی، احتساب کے قانون پر بھی اتفاق رائے ہوگیا ہے، احتساب کا طریقہ کار ایسا ہونا چاہیے۔ْکہ کوئی بھی پارٹی اس میں سیاسی انتقام کی بات نہ کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے