راناثنا کیخلاف کيس کی سماعت18جنوری تک ملتوی

لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت نے رانا ثنا اللہ کو دوبارہ 18 جنوری کو طلب کرلیا۔

لاہور کی انسداد منیشات کی عدالت میں ن لیگی سینیر رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برامدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی بار ن لیگی رہنما عدالت میں پیش ہوئے، جہاں بند کمرے میں کیس کی سماعت ہوئی۔

ہفتہ کے روز ہونے والی سماعت میں رانا ثناءاللہ نے فرد جرم سے پہلے تمام شہادتوں کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست کی، جس پر عدالت نے استغاثہ کو 18 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دنیا اور عوام کو الجھانے کے لیے دھوکا دیا گیا، جھوٹے مقدمات پر حکومت ایکسپوز ہو رہی ہے، وڈیو پیش کرنے تک فرد جرم قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے، شہریار آفریدی کے پاس ویڈیو ہے تو عدالت میں پیش کریں۔

سابق وزير قانون پنجاب نے عدالت ميں ميڈيا کے داخلے پر پابندی کو بھی چيلنج کرنے کا اعلان کيا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے