تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نےآرمی ایکٹ میں ترمیم منظورکرلیا

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قانون سازی کے امور زیر غور آئے، پارليمانی پارٹی کے اجلاس ميں اٹارنی جنرل کی ترمیمی مسودات پربریفنگ دی۔

اجلاس میں رمیش کمار نے پوچھا قانون سازی ہی کرنا تھی تو حکومت نے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل کیوں کی؟ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے خیال میں عدلیہ نے انتظامیہ کے اختیار میں مداخلت کی، اہم عہدوں پر تقرری حکومت کا اختیار اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم کی صوابدید ہے۔

اٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ نظرثانی اپیل میں اختیارات کا تعین سے متعلق نکات اٹھائے ہیں تاہم پارلیمانی پارٹی نے بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

نیب ترمیمی آرڈیننس سےمتعلق وزیر اعظم نے کہا بیوروکریٹ اور کاروباری طبقے کو نیب سے متعلق تحفظات تھے، جس کی وجہ سے ملکی ترقی رک گئی تھی،ملکی مفاد میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانا پڑا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے